رمضان المبارک کی تیاری | سلف صالحین کا طرزِ عمل اور بہترین رہنمائی

رمضان المبارک کی تیاری کیسے کی جائے؟ اس مضمون میں سلف صالحین کے طرزِ عمل، عبادات، تقویٰ اور رمضان کے استقبال کے بہترین طریقے قرآن و سنت کی روشنی میں ب
رمضان المبارک کی تیاری | سلف صالحین کا طرزِ عمل اور بہترین رہنمائی
✍️ قلمکار الماس نوری عطاری 📝 موضوع رمضان المبارک کی تیاری اور سلف و صالحین کا طرزِ عمل 🏢 ادارہ جامعۃ المدینہ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک امتِ محمدیہ کے لیے اللہ تبارک و تعالیٰ کی عظیم الشان نعمتوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو دنیاوی مشغولیات سے بندے کو ہٹا کر اس کے دل، روح اور بدن کو پاک کر دیتا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس کے تعلق کو مضبوط کر دیتا ہے۔ لہٰذا مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ جس طرح اپنے دنیاوی امور کی خوب اچھے انداز سے تیاری کرتا اور ان کا اہتمام کرتا ہے، اسی طرح اللہ تبارک و تعالیٰ کی اس عظیم الشان نعمت اور اطاعت والے مہینے کا بھی خوب اچھے انداز سے استقبال کرے اور اس کی تیاری کرے۔ ابھی ہمارے پاس رمضان المبارک کی تیاری کرنے کے لیے کچھ دن باقی بھی ہیں، تو رمضان المبارک کی تیاری ہمارے سلف صالحین کس انداز میں کرتے تھے؟ آئیے اس کا غور سے مطالعہ کرتے ہیں۔ سلف صالحین کی رمضان المبارک کے لیے تیاری ایک بزرگ فرماتے ہیں: لقد كان السلف الصالح رحمهم الله يدعون الله تعالى ستة أشهر أن يبلغهم شهر رمضان، ثم يدعونه خمسة أشهر بعده حتى …

ایک تبصرہ شائع کریں