کتبِ علومِ حدیث کی روشنی میں افضلیتِ صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ) کا تحقیقی جائزہ

کتبِ علومِ حدیث میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی افضلیت پر کیا دلائل موجود ہیں؟ اصولِ حدیث اور اقوالِ محدثین کی روشنی میں مکمل تحقیقی مضمون پڑھیں
کتبِ علومِ حدیث کی روشنی میں افضلیتِ صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ) کا تحقیقی جائزہ
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع کتب علوم حدیث اور افضلیت ابو بکر صدیق 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا بسم الله الرحمن الرحيم مسلمانون كا قطعي اجماعی عقيده ہے کہ ظاہر و باطن دونوں جہت سے تمام صحابہ میں سب سے افضل و اعلیٰ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، یعنی آپ کو فضیلتِ مطلقہ حاصل ہے، یہی قرآنی آیت ، احادیث متواتر، اور اجماع سے ثابت ہے، علما ومحدثین،فقہاو مفسرین اور مؤرخین نے اس مسئلے کی جابجا صراحت فرمائی، کئی علما ومحققین نے اس مسئلے پر کتابیں تصنیف کی، جس میں تشفی بخش گفتگو کرکے ،معترضین کے مسکت جوابات بھی دیے ہیں اور آج بھی اس موضوع پر لکھا جارہا ہے۔ یاد رہے ! اس عقیدے کا منکر گمراہ ہے۔ اس عقیدہ باطلہ سے توبہ فرض ہے ورنہ وہ سنی نہیں، جیساکہ امام اہل سنت سیدی امام احمد رضا قادری رحمۃ اللہ علیہ نے فتاویٰ رضویہ میں صراحت فرمائی۔ مناقب الشافعي للبيهقى میں ہے : ابو ثور رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: الشافعى يقول: ما اختلف احد من الصحابة و التابعين في تفضيل ابي بكر وعمر وتقديمهما على جميع الصحابة. ترجمہ : امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: تمام صحابہ سے ابوبک…

ایک تبصرہ شائع کریں