نوجوان اور شہوت

نوجوانوں کے دل و دماغ میں اٹھنے والی شہوانی طوفان پر کیسے قابو پایا جائے؟ اسلامی تعلیمات، نبوی حکمت، اور عملی نسخے جو آپ کو گناہوں سے بچا سکتے ہیں۔ جا
نوجوان اور شہوت
کتبہ: محمد مناظر حسین ، کٹیہار ، بہار (22 ذی الحجہ 1446 ہجری) نوجوان اور شہوت شہوت نے کہا آج کل میں بہت طاقتور ہو گئی ہوں ، ہے کسی میں دم تو کر دکھائے کم۔ میں جب اپنے پر آ جاتی ہوں ، عقل پر غالب ، کبھی کبھی دین تک چاٹ جاتی ہوں ۔ میری ہی وجہ سے کتنی عزتیں نیلام ہوئیں ، کتنے مقدمے ، فسادات رونما ہوئے ، یہاں تک کہ جانوں سے کھلواڑ بھی کرا دیتی ہوں۔ فیسبک ، انسٹاگرام ، کچھ یوٹیوب چینلز اور سب سے پہلے اسکرین ٹچ موبائل میرے لیے دل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جیسے ہی ذکراللہ ، استغفار ، خوف خدا کی گونج آتی ہے میں بے بس ہو کر رہ جاتی ہوں ۔ پہلے زمانہ کے راہبین نے نکاح نہ کرنے کی ٹھان لی تھی، میرے لیے وہ کھلونا بن گئے ۔ کسی کی عزت پر پانی ، تو کسی کی جان تک داؤ پر لگادی ۔ ایک مشہور راہب کا قصہ تو شاید آپ بھی جانتے ہوں گے ، کہ شہوت نے اس کو بدکاری میں بری طرح پھنسا کر، اس کا ایمان کھا کر ، موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ جب کہ بعض نے عین وقت پر توبہ کر کے میرا گلا گھونٹنے جیسی آفت کھڑی کر دی ۔ کس طرح کے جوان نرغے میں آتے ہیں ؟ بارہ سے اٹھارہ کی عمر والے کو پہلے پکڑتا ہوں ، جب پندرہ کو قدم رکھتا ہے ، اس…

ایک تبصرہ شائع کریں