دنیا کی حقیقت: قرآن کی روشنی میں حیرت انگیز حقائق

دنیا کی اصل حقیقت کیا ہے؟ قرآن مجید ہمیں اس فانی دنیا کی حقیقت اور اس کے دھوکے سے خبردار کرتا ہے۔ جانئے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں دنیا کی بے
Bu mohammadraza
دنیا کی حقیقت: قرآن کی روشنی میں حیرت انگیز حقائق
کتبہ: محمد سمیر خان عطاری (متعلم: جامعۃ المدینہ، فیضانِ امام احمد رضا . درجہ : خامسہ ) دنیا کی حقیقت اور قرآنی مثالیں اس دنیا کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے آراستہ فرمایا، لیکن اس کا سب سے بڑا عیب یہ ہے کہ دنیا ضرور ایک دن فنا ہو جائے گی۔ یہی اس کی عظیم حقیقت ہے، جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ اسی بات کا اشارہ ہمیں قرآن مجید سے ملتا ہے۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ (26) وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْإِكْرَامِ (27) ترجمہ کنز الایمان: زمین پر جتنی مخلوق ہے سب فنا ہونے والی ہے۔اور تمہارے رب کی عظمت اور بزرگی والی ذات باقی رہے گی۔ (سورۃ الرحمٰن) دنیا کی زندگی ایک سفر کی مانند ہے۔ اس کا اختتام کب اور کس طرح ہو جائے، اس سے ہر شخص نا آشنا ہے۔ اس فانی دنیا سے لوگ لمبی لمبی امیدیں لگا کر زندگی کی رنگینیوں میں مست و مگن ہوتے ہیں۔ لیکن بالآخر جب انہیں موت آتی ہے تو حسرت و ندامت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ الغرض، دنیا کی زندگی محض دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ رب ذوالجلال کا فرمان ہے: كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِؕ- وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُوْرَ…

ایک تبصرہ شائع کریں