مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

امانت میں پاسداری ضروری || محمد عمران رضا مدنی بنارسی

محمد عمران عطاری مدنی بنارسی امانت کی پاسداری ضروری Amant men pasdari zaruri
Muhammad Mahtab raza

                          

امانت میں پاسداری ضروری || محمد عمران رضا مدنی بنارسی


 : خالص منافق کی ایک نشانی اس انداز میں نبی اکرم ﷺ نے بیان فرمائی 

 إذا اؤتمن خان.

جب امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔

(صحيح البخاري، رقم الحدیث:۳۴)

اگر کوئی شخص بات کرکے دائیں بائیں دیکھے حدیث میں اس بات کو بھی امانت فرمایا گیا مگر آج کل کچھ افراد ایسی باتوں کو جس کے متعلق صاف منع کیا گیا ہوتا ہے کہ کسی کو مت بتانا لوگوں میں بیان کرکے اپنے آپ کو حدیث پاک کے مصداق ہونے کی دلیل پیش کررہے ہوتے ہیں 

ہمیں چاہیے ایسی منافقانہ صفت کو اپنے رگ و پے سے نکال پھینکے۔

:   امام اہلسنت امام احمد رضا محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ (ت1340ھ) فرماتے 

امانت میں خیانت اورمعاہدہ میں غدر کسی کے ساتھ جائز نہیں۔

(فتاویٰ رضویہ، ج:۱۹، ص:۶۸۸)

دین اسلام نے تو کافروں ساتھ بھی امانت میں خیانت کرنے سے منع فرمایا ہے چناں چہ امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : 

امانت میں خیانت جائز نہیں اگرچہ ہندو کی ہو، غدر و بد عہدی جائز نہیں اگرچہ ہندو سے ہو۔ (فتاوی رضویہ)

معاشرے میں اگر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ لوگ ایسے شخص کے قریب ہونے سے بھی بچتے ہیں جو لوگوں کے راز فاش کرتا ہو۔ ادھر کی بات ادھر کرنا جس کی فطرت ہو۔ 

فقہی کتب پر بھی نظر دوڑائیں تو معلوم ہو کہ وہاں بھی جو امانت میں تعدی کرتا ہے اس کے لیے تاوان لازم کیا گیا۔ 

لیکن بعض اوقات "کلام" اشیاء کی امانت سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں لہذا اس میں بھی حفاظت نہایت ضروری ہے۔



 عمران رضا مدنی بنارسی ✍🏻 

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...