مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

کاروبار کے لیے سودی قرض لینا کیسا ؟ How to take interest loan for business?

کاروبار کے لیے سودی قرض لینا کیسا ؟ How to take interest loan for business?

 کاروبارکے لیے سودی قرض لینا

  تاریخ:

 20رجب المرجب 1443ھ/22فروری2022

  مجیب:

 ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

  فتویٰ نمبر:

 WAT-576

  سوال:

 کاروبار کے لیے سرکاری بینک سے سودی قرض لینا کیسا ہے ، جبکہ کاروبار میں اتنا قرض سرکاری بینک ہی سے ممکن ہے اور ہمارے یہاں کے بینک سود پر قرض دیتے ہیں ۔ اور بڑی رقم یا کاروباری قرض لینے پر تقریبا 25 سے 30 فیصد معاف کر دیتا ہے ؟

  جواب:

  بینک سود کے بغیر قرض نہیں دیتا اور کاروبارکے لیے سودی قرض لینا حرام ہے اورسودی قرض لینے والے پر توبہ کرنا فرض ہے۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں بینک سے قرض لینے کی اجازت نہیں ہے ۔ روزی دینے والی ذات اللہ کریم کی ہے ، اُسی کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہیے ، انسان کے مقدرمیں جتنارزق ہے ،وہ اسے مل کرہی رہے گا،اس یقین کے ساتھ حلال ذرائع سے اسے طلب کیاجائے ،حرام کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سنن ابن ماجہ میں ہے "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيها الناس اتقوا الله وأجملوا في الطلب، فإن نفسا لن تموت حتى تستوفي رزقها وإن أبطأ عنها، فاتقوا الله وأجملوا في الطلب، خذوا ما حل، ودعوا ما حرم»"ترجمہ:اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:اے لوگو!اللہ تعالی سے ڈرواوراچھے طریقے سے تلاش کروکہ کوئی جان اس وقت تک نہیں مرے گی جب تک وہ اپناسارارزق وصول نہ کرلے اگرچہ تاخیرسے ہی وصول ہو،تواللہ تعالی سے ڈرواوراچھے طریقے سے تلاش کرو،حلال لواورحرام کوچھوڑو۔(سنن ابن ماجہ،کتاب التجارات،باب الاقتصادفی طلب المعیشۃ،ج02،ص725،داراحیاء الکتب العربیۃ) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کتبہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

 

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...