بیرون نمازسجدہ تلاوت میں تاخیرکرنا
تاریخ:
09شوال المکرم 1443ھ11/مئی 2022ء
مجیب:
محمد عرفان مدنی عطاری
فتویٰ نمبر:
WAT-788
سوال:
اگر کوئی بیرون نمازقرآن پاک پڑھتے ہوئے آیت سجدہ کرے، لیکن فوراً سجدہ نہ کرے، بلکہ مکمل قرآن مجید ختم کر کے سارے سجدے ایک ساتھ کرے، تو کیا یہ درست ہے ؟
جواب:
بیرون نماز قرآن پاک پڑھتے ہوئے آیتِ سجدہ پڑھی یا کسی سے سنی، تواگرکوئی عذرنہ ہومثلاباوضوہے اوروقت مکروہ بھی نہیں اورسجدہ کرنے پرقدرت بھی ہے، توبہتر ہے کہ فوراً سجدہ کر لیا جائے، اوراگر ایسی صورت میں بلاعذر فوراً سجدہ نہ کیا ،تو مکروہ تنزیہی یعنی ناپسندیدہ ہے،لیکن گناہ نہیں ، اورسجدہ بھی فوت نہیں ہوگابلکہ بعدمیں جب بھی ادا کیاجائے گاتواداہوجائے گا ،لہذا اگر قرآن کریم مکمل کر کے ایک ساتھ چودہ سجدے کر لیے تو بھی ادا ہو جائیں گے، کوئی گناہ نہیں لیکن بلاعذرتاخیرنہیں کرنی چاہیے ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کتبہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی محمد عرفان مدنی عطاری