مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

عیاں تم پر ہیں سب حالات امت یا رسول اللّٰہ خدارا اب کرو نظر عنایت یا رسول اللّٰہ۔ از مرزا عبد الکمال بیگ۔

عیاں تم پر ہیں سب حالات امت یا رسول اللّٰہ خدارا اب کرو نظر عنایت یا رسول اللّٰہ مرزا عبد الکمال بیگ۔
عیاں تم پر ہیں سب حالات امت یا رسول اللّٰہ  خدارا اب کرو نظر عنایت یا رسول اللّٰہ۔ از مرزا عبد الکمال بیگ۔


_________________________________________


            *دلِ پر درد کی آہِ سرد*


عیاں تم پر ہیں سب حالات امت یا رسول اللّٰہ

خدارا اب کرو نظر عنایت یا رسول اللّٰہ


شہا امداد کی ہو کوئی صورت یا رسول اللّٰہ

اکیلے ہم ہیں اے ہم دردِ امت یا رسول اللّٰہ 


مسلمانوں پہ آئی ہے مصیبت یا رسول اللّٰہ

کسی پل چین آتا ہے نہ راحت یا رسول اللّٰہ


کسے جا کر سنائیں درد امت یا رسول اللّٰہ

بہت مظلوم ہیں ٹوٹی ہے ہمت یا رسول اللّٰہ


دو عالم کی یقیناً تم ہو زینت یا رسول اللّٰہ 

تمہیں سے ہے ہر ایک اونچے کی رفعت یا رسول اللہ


پریشاں در بدر ہے آج امت یا رسول اللہ

خدارا کچھ کرو اے جانِ راحت یا رسول اللہ


جو ہے سرمایہ امت کے وہی علماء کی عزت کے 

نکالے ہیں جنازے کرکے ذلت یا رسول اللہ


کبھی قرآن پہ حملہ کبھی اسلام پہ طعنہ 

لگاتے ہیں یہ دشمن کتنی تہمت یا رسول اللّٰہ


لٹی ہے عزتیں کتنی لٹے ہیں گھر کے گھر کتنے 

بتاؤ کیا کرے بے چاری امت یا رسول اللّٰہ


یہاں مرتد بنایا ہے انہیں جو تھے کبھی مسلم 

نہیں محفوظ ہیں اب مرد و عورت یا رسول اللّٰہ


کیا مجبور ہم کو شرکیہ نعروں پہ اے آقا ! 

کریں کیسے ہم اپنی اب حفاظت یا رسول اللّٰہ


جلایا آپ کا قراں ، پشیماں ہم ہیں جان جاں 

ہمیں ہے آپ کی ہر دم ضرورت یا رسول اللّٰہ


اکیلے ہو گئے ہیں ڈر ہے دشمن کا میرے آقا

مدینے سے ادھر آؤ، ہے حاجت یا رسول اللہ


ہماری آنکھیں تکتی ہیں تمہارے راستے آقا 

تمہیں تو ہو ہماری اصلی طاقت یا رسول اللّہ 


کبھی عیسی کی گستاخی کبھی حملے رسالت پر 

میں کیا کیا اب کروں تم سے شکایت یا رسول اللّہ 


عمر کی اب ضرورت ہے صلاح الدیں کی حاجت ہے 

بگڑتے جاتے ہیں حالات امت یا رسول اللّٰہ


زمین ہند میں کفار کے کرتوت ظاہر ہیں

کہو رب سے کہ آ جاۓ قیامت یا رسول اللّٰہ 


یہ گوبر کھانے والے کیا بتائیں گے ہمیں آداب 

خود ان کے دیں میں شہوت ہے عبادت یا رسول اللّٰہ


شہا! شہزادیاں اسلام کی جاتی ہیں غیروں میں

بہت مغلوب و بے بس ہے اب امت یا رسول اللّٰہ


سروں سے اٹھ گئی چادر پریشاں ہیں پدر مادر 

تمہیں سمجھاؤ ان کو درسِ عزت یا رسول اللہ


خدا کے دین کی توہین کرنے والے سب کفار

اسی دنیا میں بن جائیں ایک عبرت یا رسول اللّٰہ


کبھی آتنک وادی کہہ کہ مارا جاتا ہے ہم کو 

کبھی مجبور کرتی ہے حکومت یا رسول اللّٰہ


مسلماں کوئی بن جائے تو ہم پہ آفت آ جاۓ 

بہت نازک ہے ہم سب کی اب حالت یا رسول اللّٰہ


مٹایا جا رہا ہے دین کے نقشے کو دنیا سے 

مٹائی جا رہی ہے تیری سنت یا رسول اللّٰہ 


مساجد توڑی جاتی ہیں نمازی مارے جاتے ہیں

مٹائی جاتی ہے دینی علامت یا رسول اللّٰہ 


جسے مجبور کر کے کفریہ نعرے نکلواۓ 

اسی مجبور کی کر دو حمایت یا رسول اللّٰہ 


ہو جائیں سازشیں نا کام رہے تابندہ یہ اسلام

تمہیں اسلام کی ہو زیب و زینت یا رسول اللّٰہ


تمہارے نام لیوا ہیں تمہیں ہم سب کے آقا ہو 

تمہیں سے ہے ہماری جان و ہمت یا رسول اللّٰہ 


کمال قادری کی التجاء ہے بس یہی آقا

ہو کچھ بھی پر رہے ایماں سلامت یا رسول اللّٰہ


_________________________________ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...