مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

عیدوں کی عید عیدِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم۔

*عیدوں کی عید*

عیدوں کی عید عیدِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم۔


 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! 12ربیعُ الاول مسلمانوں کے لیے عیدوں کی بھی عید ہے ، یقیناً اگر حُضُورِ انور، نور کے پیکر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید ، عید ہوتی ، نہ کوئی شب ، شبِ بَرَاء َت۔ بلکہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جانِ جہان ، رَحمتِ عالمیان ، سیّاحِ لامکان ، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں کی دُھول کا صَدقہ ہے۔  


وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو

جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے


معلوم ہواکہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کا دن سب دنوں سے اَفضل ترین دن ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خُصوصی اہتمام کے ساتھ خُوشی خُوشی اس دن کو منائیں ، اجتماعِ میلاد مُنعقد کریں، ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائیں ، جلوسِ میلاد میں جائیں ، اس دن خُوب صدقہ وخیرات کی عادت بنائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ اس کی خوب خوب برکتیں پائیں گے۔ جیسا کہ 


حضرت سَيّدنا امام عبد ُالرّحمن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جشن ولادت پر فرحت و مسرت کرنے والے کے لیے یہ خوشی ، جہنَّم سے رُکاوٹ بنے گی۔ اے اُمَّت ِ محبوب! تمہارے لیے خوشخبری ہو تم دنیا و آخرت میں خیرِ کثیر کے حقدار قرار پائے۔


حضرت سیدنا احمد ِمجتبی ، محمدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا جشنِ ولادت منانے والے کوبرکت ، عزت ، بھلائی اور فخر ملے گا ، موتیوں کا عمامہ اور سبز حُلَّہ پہن کر وہ داخل ِ جنت ہوگا ، بے شُمار محلاّت اُسے عطاکیے جائیں گے اور ہر محل میں حُور ہوگی ۔ نبیِ خیرُ الاَنام صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر خوب دُرُود پڑھیے ، جشنِ ولادت مناکراسے خُوب عام کیا جائے۔

(مجموع لطیف النبی...الخ ، مولد العروس ، صفحہ : 281 ملتقطاً)


حافظُ الحدیث امام ابُو الخیر محمدبن عبدالرَّحْمٰن سَخاوی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جشنِ ولادت مَنانے والوں پر اس عمل کی برکات سے فضلِ عظیم ظاہر ہوتا ہے۔

(سبل الہدی والرشاد ، جلد : 1 ، صفحہ : 362)


سیِّدُنا امام احمد بن محمد قسطلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’وِلادَتِ باسعادت کے ایّام میں مَحفلِ میلاد کرنے کے خَواص (فوائد) سے یہ اَمْر مُجرَّب (یعنی تَجرِبہ شُدہ) ہے کہ اس سال اَمْن و اَمان رہتا ہے۔ اللہ پاک اُس شخص پر رَحمت نازِل فرمائے جس نے ماہِ وِلادَت کی راتوں کوعید بنا لیا۔‘‘

(مواہب اللدنیہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 78)




*جشنِ ولادت منانے کا ثواب*


حضرتِ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّ ث دِہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی رات خُوشی مَنانے والوں کی جَزایہ ہے کہ اللہ پاک انہیں فضل و کرم سے جَنّٰتُ النَّعِیم میں داخِل فرمائےگا۔ مسلمان ہمیشہ سے محفِلِ میلاد مُنعَقِد کرتے آئے ہیں اور وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اور خُوب صَدَقہ وخیرات کرتے آئے ہیں۔ خوب خوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کر خَرچ کرتے ہیں نیزآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ با سعادت کےذِکْر کا اِہتِمام کر تے ہیں اور اِن تمام اَفعالِ حَسَنہ (یعنی نیک اور اچھے اعمال) کی بَرَکت سے ان لوگوں پراللہ پاک کی رَحمتوں کا نُزول ہوتاہے۔ 

(ما ثبت بالسنۃِ صفحہ: 155ملتقطاً) 

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...