🌹بزم حسان بن ثابت میں کہا گیا مکمل کلام 🌹
کرم ہو مجھ پہ بھی اک بار گیارہویں والے
کہ دیکھ لوں ترا دربار گیارہویں والے
گیا جو در پہ وہ خالی کبھی نہیں لوٹا
کریم ایسے ہیں سرکار گیارہویں والے
تمہیں ہو ضرب الہی ہو شمع نبوی بھی
تمہیں علی کی ہو تلوار گیا رہویں والے
کبھی تو خواب میں جلوہ ترا نظر آے
ہیں ہم بھی طالب دیدار گیارہویں والے
یزیدیت کے جو حامی ہیں ان کو بتلادو
ہیں سیف حیدری کی دھار گیارہویں والے
چلی جو باد مخالف سہارا مجھ کو دیا
تمہیں ہو میرے مددگار گیارہویں والے
مسافران لحد بھی ہیں منتظر جس کے
*سلیم* ہیں وہ مرے یار گیارہویں والے
نتیجۂ.....................................فکر
*خاک پاے عطار ، سلیم رضا عطاری
گجرات انڈیا
رابطہ نمبر: 6005761164
سلام مسنون _❤
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ سبحان الله سبحان بزم حسان بن ثابت کے "مدیر" و امیر ، نازش شعر و سخن ماہر علم عروض برادر اکبر مولانا مصباح الحق راغب صاحب کے توسط سے ، نازش شعر و سخن شہنشاہ فکر و فن محترم سلیم رضا عطاری صاحب کا کلام مکمل شباب کے ساتھ میری موبائل اسکرین کے حسن کو دوبالا کرتا ہوا نظر آ رہا ہے چلیں بغیر کسی تمہید کے اک نظر کلام پر ڈالتے ہیں
مطلع_ واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ عمدہ لا جواب
ثانی _ خوب ہوا ہے 👍
ثالث اچھی شاعری ہو رہی ہے صاحب
رابع___ سبحان الله سبحان الله سبحان الله
خامس___ بھی خوب ہوا ہے 🌹🌹🌹🌹🌹
سادس____ حقیقت پر مبنی شعر ہوا ہے
سابع___واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ عمدہ لا جواب
مقطع___ اللہ اللہ ، واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ واااااااااااااااااہ سبحان الله بہت ساری داد و تحسین
سلیم صاحب کا مکمل کلام قابل تعریف ہے کہیں کوئی ایسا مقام خاکسار نے نہ پایا جہاں کسی غلطی کی نشان دہی کی جاتی اللہ رب العزت موصوف کو اور بھی عمدہ لکھنے کی توفیق بخشے _
آمین ثم آمین
*مبصر* شاعرِ جدت طراز عمدۃ الشعرا و استاذ الشعرا حضرت شمس تبریز خاکی ظہوری بلگرامی صاحب قبلہ
Tags:
کلام،سلیم رضا عطاری،