مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

ناکامیاں آغاز ہوا کرتی ہیں | آزمائش انسان کو کامیاب بناتی ہے

ناکامیاں آغاز ہوا کرتی ہیں | آزمائش انسان کو کامیاب بناتی ہے۔اس مضمون میں ساجد عطاری مدنی نے زندگی میں آنے والی ناکامیوں کی حقیقت بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ ناکامیاں دراصل کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ آزمائشیں انسان کی شخصیت کو مضبوط بناتی ہیں اور اسے اپنے رب کے قریب لے آتی ہیں۔
✍️ قلمکار
ساجد عطاری مدنی
📝 موضوع
ناکامیاں آغاز ہوا کرتی ہیں
🏢 ادارہ
جامعۃ المدینۃ انڈیا

ناکامیاں آغاز ہوا کرتی ہیں!

زندگی میں ناکامیاں آتی ہیں، اور کبھی کبھی ان کا آنا ضروری بھی ہوتا ہے۔ یہی ناکامیاں انسان کو مزید بلند ہونے کا motivation دیتی ہیں، اسے پہلے سے زیادہ مضبوط اور باہمت بناتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آزمائش انسان کی personality کو نکھارتی ہے اور اس کے اندر چھپی ہوئی hidden abilities کو بیدار کرتی ہے۔

جب انسان ناکامی اور بے بسی کا سامنا کرتا ہے تو اس کا تعلق اپنے رب سے اور زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔ کیونکہ بندہ جب خود کو کمزور اور لاچار محسوس کرتا ہے تو اسے اپنے رب کی قدرت اور رحمت شدت سے یاد آتی ہے۔ یہ ایک ناقابلِ انکار reality ہے کہ دل پر لگنے والی چوٹ انسان کو رب کی طرف return کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

دل کی یہی چوٹ انسان کے اندر وہ قوت اور عزم پیدا کرتی ہے جو اسے بار بار ابھارتی ہے کہ اب پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہے، خود کو improve کرنا ہے اور کامیابی یعنی success حاصل کرنی ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر آگے بڑھنا ہی اصل دانائی ہے۔ ناکامی دراصل ایک بڑا lesson دیتی ہے، درست direction دکھاتی ہے اور انسان کو پہلے سے بہتر بنا دیتی ہے۔

یاد رکھیں!

جب کوئی شخص ناکام ہوتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ پیچھے رہ گیا ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ابھی اس goal تک نہیں پہنچ سکا جسے اس نے اپنی کامیابی کا ہدف بنایا تھا۔ اس سفر میں وہ کئی stages عبور کر چکا ہوتا ہے، کئی رکاوٹوں کو پار کر چکا ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھ چکا ہوتا ہے۔

اس لیے ناکامی کو انجام نہیں، بلکہ ایک نیا beginning سمجھیں۔ کیونکہ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں سے اصل کامیابی کی مضبوط بنیاد رکھی جاتی ہے۔

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...