مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

ابتدائی طلبہ کس موضوع پر لکھیں؟ | مضمون نویسی کی آسان رہنمائی

بعض طلبہ مضامین لکھنے کی ابتدا میں موضوع کے انتخاب میں پریشان رہتے ہیں۔ اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طلبہ کو کن موضوعات پر لکھنا چاہیے، اصلاحی
ابتدائی طلبہ کس موضوع پر لکھیں؟ | مضمون نویسی کی آسان رہنمائی۔ بعض طلبہ مضامین لکھنے کی ابتدا میں موضوع کے انتخاب میں پریشان رہتے ہیں۔ اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طلبہ کو کن موضوعات پر لکھنا چاہیے، اصلاحی اور سیرت کے مضامین کیسے ترتیب دیے جائیں اور مضمون نویسی کا آسان طریقۂ کار کیا ہو۔ یہ رہنمائی لکھنے کی مشق اور دینی فائدے دونوں فراہم کرتی ہے۔
✍️ قلمکار
محمد مہتاب رضا عطاری مدنی
📝 موضوع
ابتدائی طلبہ کس موضوع پر لکھیں؟
🏢 ادارہ
المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا

ابتدائی طلبہ کس موضوع پر لکھیں؟

بعض طلبۂ کرام جب مضامین لکھنا شروع کرتے ہیں یا لکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں کہ کس موضوع پر لکھوں اور کیا لکھوں؟
آئیے جانتے ہیں کہ ابتدائی طلبہ کو کن موضوعات سے لکھنا شروع کرنا چاہیے اور کس طریقے پر چلنا بہتر ہے۔

مضامین کی اقسام

مضامین کئی قسم کے ہوتے ہیں، لیکن طلبہ کے لیے سب سے آسان اور موزوں موضوعات درج ذیل ہیں:
1. اصلاحی مضامین
2. سیرت پر مضامین

(1) اصلاحی مضامین (ترغیب و ترہیب)

اس میں وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جن کے کرنے کی ترغیب اور فضیلت اور نہ کرنے کی مذمت بیان ہوتی ہے اور اسی طریقے سے بہت سارے کاموں کو نہ کرنے کی فضیلت اور ان کو کرنے کی مذمت اور وعید بیان کی جاتی ہے۔

مثال کے طور پر:
• نماز کے فضائل
• روزے کے فضائل
• گناہوں سے بچنے کے فضائل
• سود کی مذمت
• غیبت و چغلی کی مذمت
• دیگر اخلاقی و معاشرتی برائیوں پر وعید

طریقۂ کار

شروع میں مختصر سی تمہید دیں تاکہ موضوع واضح ہو۔
پھر جس موضوع پر لکھ رہے ہیں اس سے متعلق پانچ احادیث ذکر کریں۔

مثلاً:
• غیبت کی مذمت پر پانچ احادیث۔
• نماز کے فضائل پر پانچ احادیث۔
• اتباعِ سنت پر پانچ احادیث وغیرہ۔

آخر میں ایک خوبصورت اختتامیہ رکھیں، جس میں ان احادیث پر عمل کرنے کے فوائد اور اس سے حاصل ہونے والے دینی و دنیاوی ثمرات کا ذکر ہو۔
آخر میں دعا کے ساتھ مضمون کو مکمل کریں۔

(2) سیرت پر مضامین

یہ مضامین بھی بہت آسان اور اہم ہوتے ہیں۔ سیرت کے مضامین کو بعض اوقات تمہید کے بغیر بھی شروع کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر چاہیں تو تمہید اور اختتامیہ دونوں رکھا جا سکتا ہے۔

طریقۂ کار

مثال کے طور پر اگر آپ کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر مضمون لکھنا ہو تو:
• سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر لکھی گئی کتب جمع کریں۔
• پھر ان سے منتخب واقعات یا صفات اخذ کر کے ترتیب وار لکھیں۔
• تمہید میں ان کی اہمیت یا فضائل کا ذکر کریں، اور اختتام میں ان کی زندگی سے سبق آموز باتوں کو بیان کریں۔

خلاصہ کلام:
ابتدائی طلبہ کے لیے سب سے آسان اور نفع بخش موضوعات اصلاحی اور سیرت پر مبنی مضامین ہیں۔ ان پر لکھنے سے ایک طرف لکھنے کی مشق ہوتی ہے، دوسری طرف پڑھنے والوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...