مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

علم دین کی اہمیت و فضیلت

قوموں کی ترقی کا راز علم میں پوشیدہ ہے۔ اس مضمون میں پڑھیے کہ جہالت کیسے زوال کا سبب بنتی ہے اور مسلمانوں کے لیے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنا کیوں نا
قوموں کی ترقی کا راز علم میں پوشیدہ ہے۔ اس مضمون میں پڑھیے کہ جہالت کیسے زوال کا سبب بنتی ہے اور مسلمانوں کے لیے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنا کیوں ناگزیر ہے۔ علم دین کی اہمیت و فضیلت
✍️ قلمکار
احمد رضا عطاری کچھوچھہ
📝 موضوع
علم دین کی اہمیت و فضیلت
🏢 ادارہ
جامعۃ المدینہ فیضان مخدوم لاہوری موڑاسا

علم اور قوموں کا عروج و زوال

قوموں کا عروج اور زوال کئی چیزوں کی بنا پر ہوتا ہے۔ انہی میں سے ایک جہالت بھی ہے، جو کسی بھی قوم کے زوال کی بہت بڑی وجہ بن سکتی ہے۔ جس قوم کے لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہیں، وہ قومیں دنیا پر حکومت کرتی ہیں اور لوگ ان کے تابع ہوتے ہیں۔
جہالت ایک اندھیرا ہے اور علم روشنی ہے۔ جہالت گمراہی ہے اور علم نور ہے، جس سے پورے معاشرے کو روشن کیا جا سکتا ہے۔

اسلام اور اہمیتِ علم

اسی لیے اسلام نے جہاں بہت سی چیزوں پر زور دیا ہے، وہیں علم اور تعلیم پر بھی خاص زور دیا ہے۔
چنانچہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔

ہمارا المیہ

آج ہمارا المیہ یہ ہے کہ ایک تعداد مسلمانوں کی تعلیم سے بہت دور ہے، اور علم سے دوری کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔ بالخصوص اگر دینی علوم کی بات کریں تو حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔ مسلمانوں کے بنیادی عقائد اور شریعت مطہرہ کے اصول و ضوابط کے حوالے سے بہت کمزوری پائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ جو دینی طبقے سے جڑے ہوئے ہیں، انہیں بھی دینی تعلیم کی شدید ضرورت ہے۔ بس اللہ پاک رحم کرے ہمارے حال پر۔

افلاک کے ہر ہر گوشے میں قرآن سنا کر دم لینا،
اب رکنا نہیں، اب تھمنا نہیں، فردوس میں جا کر دم لینا۔

اختتامیہ

آخر میں اپنی بات اسی پر مکمل کرنا چاہوں گا کہ ہمیں اپنی نسلوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہیے، تاکہ ہمارا معاشرہ امن اور نیکیوں کا گہوارہ بن سکے۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...