سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ
مفتی محمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سیرت، علمی خدمات، تصانیف، تدریسی مصروفیات اور دعوتِ اسلامی میں کردار پر مبنی جامع مضمون۔ جانیں شیخ الحدیث
سیرتِ مفتی محمد قاسم دامت برکاتہم العالیہ | علمی اصلاحی اور روحانی خدمات کا جائزہ
کتبہ:
محمد مناظر حسین ، کٹیہار ، بہار (3 محرم الحرام 1447 ہجری)
سیرت مفتی محمد قاسم صاحب دامت برکاتہم العالیہ
آپ کی ولادت باسعادت 6 جون 1977عیسوی کو فیصل آباد (پنجاب، پاکستان) میں ہوئی۔آپ کا اسمِ گرامی محمد قاسم ہے، لقب شیخ الحدیث والتفسیر اور مفتی اہل سنت ہے، جبکہ کنیت ابو صالح ہے۔ حضرت مفتی صاحب کا اندازِ زندگی انتہائی حیرت انگیز رہا ہے۔ آپ ایک مضبوط حافظ قرآن اور کہنہ مشق مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ ہیں۔
عصری تعلیم:
آپ نے گریجویشن اور ایم اے پارٹ ون کے امتحانات دیے اور فرسٹ ڈویژن حاصل کی، لیکن دینی مصروفیات کے باعث آئندہ امتحانات نہ دے سکے۔
دینی تعلیم:
1992 میں آپ نے حفظ شروع کیا اور فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے تقریباً پونے دو سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔
1994 میں درسِ نظامی میں داخلہ لیا۔ آپ نے جامعہ رضویہ فیصل آباد، جامعہ قادریہ، جامعہ نظامیہ لاہور میں تعلیم حاصل کی اور بالآخر جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہی شیخ الحدیث حضرت علامہ غلام نبی صاحب سے دورۂ حدیث مکمل کیا۔
اساتذہ کرام:
آپ کے اساتذہ میں جن ممتاز شخصیات کے اسماء شامل ہیں، وہ درج ذیل ہیں: حضرت …