مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

نوجوان اور شہوت

نوجوانوں کے دل و دماغ میں اٹھنے والی شہوانی طوفان پر کیسے قابو پایا جائے؟ اسلامی تعلیمات، نبوی حکمت، اور عملی نسخے جو آپ کو گناہوں سے بچا سکتے ہیں۔ جا
نوجوان، شہوت اور اسلامی رہنمائی نوجوانوں کے دل و دماغ میں اٹھنے والی شہوانی طوفان پر کیسے قابو پایا جائے؟ اسلامی تعلیمات، نبوی حکمت، اور عملی نسخے جو آپ کو گناہوں سے بچا سکتے ہیں۔ جانئیے شہوت کا علاج، نکاح کی اہمیت اور نوجوانوں کے لیے رہنمائی۔
کتبہ: محمد مناظر حسین ، کٹیہار ، بہار (22 ذی الحجہ 1446 ہجری)

نوجوان اور شہوت

شہوت نے کہا آج کل میں بہت طاقتور ہو گئی ہوں ، ہے کسی میں دم تو کر دکھائے کم۔ میں جب اپنے پر آ جاتی ہوں ، عقل پر غالب ، کبھی کبھی دین تک چاٹ جاتی ہوں ۔ میری ہی وجہ سے کتنی عزتیں نیلام ہوئیں ، کتنے مقدمے ، فسادات رونما ہوئے ، یہاں تک کہ جانوں سے کھلواڑ بھی کرا دیتی ہوں۔ فیسبک ، انسٹاگرام ، کچھ یوٹیوب چینلز اور سب سے پہلے اسکرین ٹچ موبائل میرے لیے دل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جیسے ہی ذکراللہ ، استغفار ، خوف خدا کی گونج آتی ہے میں بے بس ہو کر رہ جاتی ہوں ۔
پہلے زمانہ کے راہبین نے نکاح نہ کرنے کی ٹھان لی تھی، میرے لیے وہ کھلونا بن گئے ۔ کسی کی عزت پر پانی ، تو کسی کی جان تک داؤ پر لگادی ۔ ایک مشہور راہب کا قصہ تو شاید آپ بھی جانتے ہوں گے ، کہ شہوت نے اس کو بدکاری میں بری طرح پھنسا کر، اس کا ایمان کھا کر ، موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ جب کہ بعض نے عین وقت پر توبہ کر کے میرا گلا گھونٹنے جیسی آفت کھڑی کر دی ۔

کس طرح کے جوان نرغے میں آتے ہیں ؟

بارہ سے اٹھارہ کی عمر والے کو پہلے پکڑتا ہوں ، جب پندرہ کو قدم رکھتا ہے ، اس کی زندگی عجب بے چین ہو جاتی ہے ، ہر وقت وہی خیال ، اس عمر میں شرم و حیا بھی کم نہیں ہوتی ۔ اس کو سمجھ نہیں آ رہا ہوتا ، کہ کیا کروں ؟ کوئی مشت زنی میں تو کوئی دوسرے بد راستے پر جا پڑتا ہے ۔ جب عمر اٹھارہ کے منہ آتی ہے ، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے ۔ سر پر الگ بھوک ، دیوانگی سوار ہو جاتی ہے۔ عقل میں فتور جاتا ہے ۔ آدمی جوش جوانی میں تمام روک ٹوک ٹھکرا دیتا ہے ۔ موقع ملے تو کیا کیا نہیں کر جاتا۔
کہا جاتا ہے ،"کہ جوانی دیوانی ہوتی ہے" ، حقیقت میں یہ بہت بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ ایک نوجوان بارگاہ رسالت ﷺ میں آکر بدکاری کی اجازت طلب کرنے لگا، مجلس میں صحابہ ہاتھ اٹھانے پر آمادہ ہو گئے ، طبیب کائنات ﷺ نے ان کو قریب کرنے کا فرمایا ، جوان قریب آ کر بیٹھا ، آقائے دوعالم ﷺ نے فرمایا : "کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ تمہاری ماں کے ساتھ کوئی ایسا فعل کرے؟" کہنے لگا ، خدا کی قسم میں ہرگز یہ پسند نہیں کرتا ۔ پھر فرمایا: دوسرے لوگ بھی یہ پسند نہیں کرتے، کہ کوئی ان کی ماں کے ساتھ ایسی بری حرکت کرے۔ اسی طرح آپ ﷺنے بیٹی اور بہن پھر پھوپھی ، خالہ کا فرمایا جس پر اس نے "نا" کہا۔

(مسند امام احمد، مسند الانصار، حدیث ابی امامۃ الباہلی۔۔۔ الخ، ۸ / ۲۸۵، الحدیث: ۲۲۲۷۴، تفسیر صراط الجنان سے، مختصراً)

کیوں کہ جس سے تم بدکاری کا ارادہ کرتے ہو وہ بھی تو کسی کی بیٹی ہی ہے ، اور اسلام کی بنیادی تعلیم ہے کہ "دوسرے کے لیے وہی سوچو جو اپنے لیے چاہتے ہو۔" جیسا کہ سرور کائنات ﷺ فرماتے ہیں:تم میں سے کوئی بھی شخص اُس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی چیز پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔

(بخاری ، 1 / 16 ، حدیث : 13، ماہنامہ خواتین، جون 2020 سے)
آخر ایک نوجوان اس عجیب کیفیت میں کیا کرے ؟
کیا اسلام میں اس کا کوئی حل بھی موجود ہے ؟
جی ہاں وہ واحد دین ، دین اسلام ہی ہے جو کہ ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے ۔ رسول پاکﷺ نے تو فرما دیا ہے:اے جوانو! تم میں جوکوئی نکاح کی استطاعت رکھتا ہے وہ نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکنے والا ہے اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جس میں نکاح کی استطاعت نہیں وہ روزے رکھے کہ روزہ قاطعِ شہوت ہے۔

(بخاری، کتاب النکاح، باب من لم یستطع البائۃ فلیصم، ۳ / ۴۲۲، الحدیث: ۵۰۶۶، تفسیر صراط الجنان سے)

کبھی نکاح واجب ہوجاتا ہے۔

جب شہوت کا غلبہ ہو ، مہر و نفقہ پر قدرت رکھتا ہو اور اندیشہ ہو کہ نکاح نہ کرنے پر زنا کر بیٹھے گا ، اس پر نکاح واجب۔ (شادی نہ کرنا گناہ بن جاتا ہے۔)

(بہار شریعت ، ج: 2 ، ح: 7 ، نکاح کا بیان ، مسئلہ نمبر: 5)

انسان اگر شہوانی خواہشات پر قابو پا لے تو فرشتوں سے بڑھ جاتا ہے ورنہ جانوروں سے بدتر ۔ ہر چیز کی ایک حد ہے مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: شہوت اپنے محل پر خرچ ہو تو نور ہے اور بے محل خرچ ہو تو نار ۔

(مرآۃ المناجیح)

جب جوانی جوش میں آتی ہے ، پھر کسی کی نہیں سنتی ، اس لیے کنٹرول کا ایک طریقہ ہے کہ نکاح کر لے ، ورنہ روزہ رکھا کرے ۔ جب برے وسوسے آئیں تو استغفار کی کثرت ، یاد آخرت ، میدان حشر وغیرہ پر غور و فکر کرے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...