کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان

کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان عمران‌رضا‌مدنی,حدیث, ✍🏻 عمران رضا عطاری مدنی شعبہ تخصص فی الحدیث
کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان
کیا یہ حدیث ہے : حب الوطن من الایمان وطن سے محبت کرنے کے بارے میں جو حدیثیں وارد ہوئیں ہیں ان میں سے ایک حدیث مشہور "حب الوطن من الايمان “ بھی ہے، جس کا معنی ہے “وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے”، بعض لوگ وطن سے محبت کرنے کے تعلق سے دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں ، کیا یہ حدیث ہے؟  جواب:  "حب الوطن من الإيمان "،جس کا معنی ہے" وطن کی محبت ایمان کی علامت ہے، وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے، کچھ لوگ وطن سے محبت کے متعلق اس جملے کو بطور حدیث ذکر کرتے ہیں،بلکہ بطور دلیل بھی پیش کرتے ہیں، اور حدیث کے طور پر یہ مشہور بھی ہے، لیکن محققین علما کے نزدیک یہ حدیث نہیں ہے، بلکہ موضوع(من گھڑت) ہے ۔ ہاں مفتی احمد خار نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صوفیا کے قول کے طور پر ذکر کیا ہے، جہاں وطن سے یا تو جنت مراد ہے یا مدینہ منورہ ۔  آئیے ! اس متعلق محققین علما کی رائے جانتے ہیں۔ اس حدیث کے متعلق  امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :حديث: «حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الإِيمَانِ» لم أقف عليه. ترجمہ : حدیث حب الوطن... پر میں واقف نہ ہوا۔ (الدرر المنتثرة في الأحاديث المشتهرة، ص:108، طبع : جامعة الملك…

ایک تبصرہ شائع کریں