مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

شان صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ / عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ شان صدیق اکبر شان ابوبکر صدیق
Muhammad Mahtab raza

 



*رسالہ شان صدیق اکبر* 

زیر مطالعہ کتاب: *"شان صدیق اکبر بزبان محبوب اکبر ﷺ"* رفیقِ درس،حضرت مولانا محمد عمران عطاری مدنی زید علمہ کی ایک علمی کاوش ہے، یہ کتاب در اصل، محدث جلیل، حافظ جلال الدین سیوطی شافعی المتوفٰی911ھ کی تالیف کردہ کتاب" *الروض الأنيق في فضل الصديق"* کا اردو ترجمہ ہے، جو اپنے موضوع پر ایک ہمہ جہت تالیف ہے،

         *فاضلِ موصوف کے ترجمے میں بہت سی خوبیاں پنہاں ہیں:* 

* ترجمہ نگاری کے اسالیب کو مد نظر رکھتے ہوے جامع اسلوب اور سہل انداز پر ترجمہ کیا گیا ہے

•لفظی پیچیدگیوں سے احتراز کرتے ہوے بامحاورہ اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے 

• جملوں کی تقدیم و تاخیر میں اصلِ متن کی جامعیت اور ترتیب و ترکیب کا لحاظ کیا گیا ہے

 *متکلم کی مراد کو سمجھانے کے لیے اردو زبان کی ساخت کے اعتبار لفظوں اور جملوں کو ترتیب دیا گیا ہے

• سہل اسلوب کو پیش نظر رکھتے ہوے، مبھم کی توضیح، تعریض اور اشارے، اور رمز و کنایہ کو خوبصورت اندازِ بیان کے زریعے واضح کیا گیا ہے۔ 


             علاؤہ ازیں بہت سی خوبیاں ہیں جو دوران مطالعہ قاری پر منکشف ہوتی رہتی ہیں، فاضل موصوف نے ترجمے کے ساتھ ساتھ تشریح اور آئمہ و محدثین کے اقوال بھی ذکر کیے ہیں، نیز ایک نۓ انداز پر تخریج احادیث کے زریعے بھی اس کتاب کو مزین کیا ہے،

 کتاب کی ابتدا میں مترجِم نے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا تعارف اور افضلیت صدیقِ اکبر کے موضوع پر آئمہ کی سیر حاصل گفتگو کو بھی کتاب کا حصہ بنایاہے، 

آخر میں مترجِم کی دیگر کتب سے بھی آگاہ کرتا چلوں تاکہ قارئین حضرات ان سے بھی استفادہ کرسکیں! 

              *مترجِم کی تحریر کردہ کتب* 

✿ اختیارات مصطفیٰ ﷺ

✿ حلیۂ مصطفیٰ ﷺ

✿ لکھنا ضروری ہے

✿ شان صدیق اکبر بزبان محبوب اکبر ﷺ

✿ قیامت کا دن

✿ تذکرۃ المصنفین

✿ مشاجرات صحابہ اور نظریہ اہلسنت

✿ ائمہ ستہ اور اور صحاح ستہ 

✿ حاشیه و تخریج بدایة الهداية

✿ الاختصار من الادب لابن أبي شيبة

✿ قواعد جرح و تعدیل

✿ مقالات حامدیہ 

✿ اعلی حضرت بحیثیت مصنف اعظم

✿ جمال مصطفیٰ ﷺ بزبان رضا


         اول الذکر تین کتب مطبوعہ جبکہ زیر نظر کتاب اور "قیامت کا دن" pdf کی صورت میں موجود ہیں، بقیہ کتب ابھی زیور طبع سے آراستہ ہونے کی منتظر ہیں۔ 

 دعا گو ہوں، بار الہا! فاضل موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے، مفیدِ عام و خاص بناے آمین بجاہ جد الحسن و الحسین 


*بقلم✍️: ابو الوسیم سلیم رضا مدنی مہوروی* 

 بروز پیر ٤ جمادی الآخرہ، ١٤٤٥ھ بمطابق18دسمبر 2023ء

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...