مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

اکابر علما کا بازاری کھانوں سے پرہیز،

 اکابر علما کا بازاری کھانوں سے پرہیز 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
علامہ برہان الدین زَرْنوجی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ طالبان علوم نبویہ کو پرہیزگاری کے حوالے سے نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ایک طالب علم کو چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو بازاری کھانے سے پرہیز کرے؛ کیونکہ بازاری کھانا انسان کو خباثت و گندگی کے قریب، اللہ عزوجل کے ذکر سے دور اور غفلت کا شکار کر بنادیتا ہے۔ اس لیے کہ بازار کے کھانوں پر غربا اور فقرا کی نظر یں پڑرہی ہوتی ہیں اور وہ اپنی غربت کی وجہ سے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو وہ آزرْدہ خاطِر ہوتے ہیں اور یوں اس سے برکت اٹھ جاتی ہے۔
 منقول ہے کہ شیخ امام جلیل، سید نا محمد بن فضل رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ دوران تعلیم کبھی بھی بازار کا کھا نانہیں کھاتے تھے ، ان کے والد محترم گاؤں میں رہا کرتے تھے اور وہ ہر جمعہ کوان کے لیے کھانا تیار کر کے لے آتے تھے۔ایک مرتبہ جب وہ تشریف لائے تو اپنے صاحبزادے کے کمرے میں بازار کی روٹی دیکھی تو ناراض ہوگئے اور ان سے بات کرنا گوارا نہ کیا ۔ صاحبزادے نے معذرت کرتے ہوئے عرض کی کہ بازار سے میں نہیں لایا ہوں اور نہ میں اس سے راضی ہوں ؛ بلکہ میرا ساتھی خرید کر لایا تھا۔ والد صاحب نے فرمایا: ”اگر تمہارے پاس تقوی و پرہیز گاری کی دولت ہوتی تو تمہارے دوست کو کبھی بھی یہ جرأت نہ ہوتی“۔
 یہ تھی ہمارے اکابر کی پرہیزگاری، اسی کی برکت تھی کہ انھیں حصول علم کے ساتھ اس کی نشر و اشاعت کی توفیق ملی اور ان کی نیک نامی قیامت تک باقی رہے گی۔(تعلیم المتعلم طریق التعلم، ص:۳۸، ناشر: معھد السنۃ)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
طالب دعا: 
شہباز احمد مصباحی (اَرْوَل)
جامعۃ المدینہ پڑاؤ (بنارس)
۲۸ اگست بروز اتوار ۲۰۲۲ء

ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...