قربانی کے متعلق احادیث۔
حدیث ۱: ابو داود، ترمذی و ابن ماجہ ام المومنین عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ’’ یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں پہنچ جاتا ہے لہٰذا اس کو خوش دلی سے کرو۔ حدیث ۲: طبرانی حضرت امام حسن بن علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) نےفرمایا:’’ جس نے خوشیِ دل سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی وہ آتش جہنم سے حجاب (روک) ہو جائے گی۔ حدیث ۳: طبرانی ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )نے ارشاد فرمایا:’’ جو روپیہ عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں ۔ حدیث ۴: ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:’’ جس میں وسعت ہو اور …