مزید اپڈیٹس کا کام جاری ہے! اپنے مشورے دیجیے ہم سے رابطہ کریں!

مختصر تعارف امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ * محمد مختار الحیدری۔

از قلم *محمد مختار الحیدری* متعلم جامعۃ المدینہ احمدآباد درجہ دورہ حدیث شریف

 از قلم *محمد مختار الحیدری*

متعلم جامعۃ المدینہ احمدآباد

درجہ دورہ حدیث شریف


    مختصر تعارف امیر اہلسنت*

                       *نام* :۔ *محمد* 

   *عرفی نام*:۔ *الیاس قادری* 

                     *کنیت*:۔ *ابو بلال*                                           


 *ولادت باسعادت* بروز بدھ 26 رمضان المبارک 1369ھ بمطابق 12 جولائی 1950 

*مقام پیدائش*:۔ پاکستان کے مشہور شہر کراچی 
*آپ کے آباء و اجداد*:۔ ہند کے گاوں کتیانہ (جونا گڑھ گجرات) میں مقیم تھے آپ کے دادا عبد الرحیم رحمۃ اللہ علیہ متقی و پرہیزگار تھے ، جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو اس وقت ہند سے ہجرت کر کے سندھ کے مشہور شہر حیدرآباد میں مقیم رہے، بعدہ کراچی میں تشریف لائے اور یہیں سکونت پذیر ہوئے۔ 
*آپ کے والد محترم*:۔ حاجی *عبد الرحمن قادری* با شرع پرہیزگار آدمی تھے ، آپ سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت تھے ، ان کو مال دولت کی بالکل حرص نہیں تھی۔ اور سفر حج کے دوران ہی انتقال ہو گیا ، جس وقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ عالم شیر خوارگی میں ہی تھے ، 
*پیر ومرشد*:۔ سیدنا قطب مدینہ علامہ *ضیاء الدین احمد مدنی قادری رضوی* علیہ الرحمہ
*شوق علم دین*:۔ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا علم دین سیکھنے اور سیکھانے کا انداز نہایت ہی نرالا ہے آپ عالم شباب ہی میں علوم دینیہ سے آراستہ ہو چکے تھے ، علم دین کے حصول کے لیے متعدد کتب کا مطالعہ اور صحبت علماء کرام کو اختیار کیا، سب سے زیادہ جو آپ نے استفادہ کیا وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی وقارالدین صاحب قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ ہیں اور تقریباً 22 سال تک آپ رحمتہ اللہ علیہ سے صحبت بابرکت سے مستفیض ہوتے رہے یہاں تک آپ کو اجازت و خلافت سے نوازا۔ 
*شوق مطالعہ* :۔ آپ متعدد کتب کا مطالعہ وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں ان میں جس کتب سے زیاد استفادہ کیا وہ 
بہار شریعت و کتب اعلی حضرت بالخصوص فتاوی رضویہ ( *آپ فتاوی رضوی پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں*) اور کتب امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ بالخصوص احیاء العلوم یہ وہ کتابیں جو آپ کے ہر وقت زیرِ مطالعہ رہتی ہیں اسی وجہ سے آپ کو مسائل شرعیہ اور تصوف و اخلاق میں دسترس حاصل ہے، اور اپنے محبین و متوسلین کو کو بھی پڑھنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں ، اور رسالہ نیک اعمال میں کچھ کتابوں کے مطالعہ کرنے کی تلقین بھی کی، مثلآ تمہید الایمان و حسام الحرمین الشریفین، احیاء العلوم بلکہ اپنے محبین و مریدین کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں شروع میں پڑھنے والوں کی تعداد کم تھی لیکن اب اس کی تعداد کروڑں میں ہیں الحمدللہ رب العالمین، 
*تصنیف و تالیف*:۔ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ صاحب قلم عالم دین ہیں، آپ کو صف مصنفین میں امتیازی حیثیت حاصل ہیں، جس موضوع پر آپ نے قلم اٹھایا اس کا حق ادا کر دیا یہی وجہ ہے کہ عوام وخواص آپ کی تحریر کے شیدائی ہیں، اور پڑھنے والوں کی تعداد کثرت میں ہے، جس کا میں نے اپر ذکر کر دیا ہے، اور جلسے و جلوس میں کتب و رسائل مفت تقسیم بھی کرتے ہیں، آپ کی مشہور تصانیف: (1)فیضانِ سنّت (یہ وہ کتاب جو پورے سال ہی اس کی اشاعت جار رہتی ہے ) (2)فیضانِ رمضان 3 نماز کے احکام 4 فیضانِ نماز 5 چندے کے بارے میں سوال جواب (اس کتاب سے امیر اہلسنت کی علمی شخصیت معلوم ہوتی ہے) 5 رفیق الحرمین اور رفیق المعتمرین 
کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ( یہ اردو میں واحد کتاب ہے اس سے پہلے اس موضوع پر کسی نے قلم نہیں اٹھایا ، اگر آپ اس کا مطالعہ کریں گے تو آپ کی زبان سے استغفار جاری ہو جائے گا یہ کتاب عوام وخواص کے لیے بے حد مفید ہیں ) 
رسائل :۔ 1 ہر صحابی نبی جنتی جنتی 2 تذکرہ امام احمد رضا خان رَحْمَه الله 3 امام حسین رضی اللہ عنہ کی کرامات، 
اور متعدد کتب و رسائل ہے جس کا ذکرنا ظاہر ہے ممکن نہیں ہے، 
*عشق مصطفی* ﷺ:۔ انسان اسی وقت کامل مؤمن ہوسکتا ہے جب حضور صلیﷺ کی اس کے قلب میں الفت ہو جتنی ہی محبت ہوتی ہے اتنا ہی ایمان مضبوط ہوتا ہے ، مرتبہ ولایت پر اسی وقت فائز ہو گا جب کہ اس کے دل میں جان سے زیادہ حضور صلیﷺ کی محبت ہو، 
امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا عاشق مصطفی ﷺ ہونا ہر خاص و عام انتا ظاہر و باہر ہے کہ آپ عاشق مدینہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، بیانات اور ذکر نعت میں جو رقت انگیز کیفیت ہوتی ہے اس کو بیان کرنے سے قاصر ہے،۔ 
*سفر حج*:۔ آپ کا پہلا سفر مدینہ سن ہجری 1400 میں ہوا جب مدینے پاک کی روانگی کی مبارک گھڑی آئی، تو اس وقت جو آپ کی کیفیت تھی اس کو بیان نا ممکن ہے۔
جوں جوں منزل قریب آتی گئی مزید عشق مصطفی ﷺ بڑھتا گیا، اس مقدس سر زمین پر آپ نے جوتے اتار لیے، اللہ اللہ اب کیا ہوتا ہے خود ہی عاشق رسول لب کشائی کرتا ہے :
 *پاؤں میں جوتا ارے محبوب کا کوچہ ہے یہ*
*ہوش کر تو ہوش کر غافل مدینہ آگیا*  
*مکہ مکرمہ کے ادب کا انداز:۔* جب تک مکہ مکرمہ رہے پیٹھ نہیں ہونے دی اور برہنہ پا رہے، اور جو کیفیت ہوئی اس بیان کرنا ممکن نہیں ہے ،
*جدائی کی گھڑی*: جب مدینہ منورہ سے جدائی کی گھڑی قریب آئی تو تو امیر اہلسنت کا اضطراب بڑھ جاتا ہے، الوداعی کی کیفیت خود بیان کرتے ہیں :۔ 
*آنکھ سے اب ہوا خون جاری روح پر بھی ہوا رنج طاری*
*جلد عطار کو پھر بلانا الوداع تاجدار مدینہ*
*اعلی حضرت سے محبت:۔ آپ کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے بے حد عقیدت و محبت ہیں خود فرماتے ہیں کہ مجھے رب العزت کی معرفت تاجدار رسالت ﷺ سے ہوئی اور نبی اکرم ﷺ کی معرفت سیدی مرشدی حضرت امام احمد رضا خاں قادری رحمۃ اللہ علیہ سے ہوئی، اسی وجہ سے انہوں نے زندگی کا سب سے پہلا رسالہ بنام تذکرہ *امام احمد رضا* تحریر فرمایا۔۔ اور فرماتے ہیں *اعلی حضرت کے اقول پر ہماری عقول قربان اور اعلیٰ حضرت کا اقول ہمیں قبول*۔۔ 
*خلافت و اجازت*۔ آپ کو متعدد مشائخ نے خلافت سے نوازا ہیں جن میں مشہور ہستیاں: مفتی اعظم پاکستان مفتی *وقارالدین* صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے آپ خلیفہ ہیں، 
فقہ اعظم ہند مفتی *شریف الحق* امجدی رحمہ اللہ نے سلاسل اربعہ کی خلافت اور کتب احادیث کی اجازت عطا فرمائی، اور جانشین سیدی قطب مدینہ حضرت مولانا *فضل الرحمٰن* صاحب اشرفی علیہ الرحمہ نے خلافت سے نوازا۔۔ 
*علمی خدمات*:۔ آپ نے جو دین متین کی خدمت انجام دی وہ کسی سے مخفی نہیں ہے آپ کا نعرہ ہی خود بتاتا ہے’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ سارے دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے کے لیے انہوں نے متعدد شعبہ جات قائم کیے تقریباً 107 شعبہ جات ہیں ہر شعبہ سے امت مصطفٰے ﷺ بے حد فائدہ پہنچا ہیں،، جن میں مشہور شعبہ جات: *جامعۃ المدینہ* ، *مدرسۃ المدینہ،* *المدینہ العلمیہ* ،، *تخصص فی الفقہ* ، تخصص فی الحدیث،، دار المدینہ،، شعبہ مدنی مذاکرہ، تجہیز وتکفین،، طبی علاج،، شعبہ مدنی انعامات ،، *دارالافتاء اہل سنت* ،، وغیرہ وغیرہ۔۔ 
*وقت پر گہری نظر*:۔ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی وقت پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں جب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بلخصوص امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر معاذاللہ بد مذہب زبان درازی کرنے لگے تو امیر اہلسنت نے امت مصطفی ﷺ کو ایک نعرہ دیا ’’ہر صحابی نبی جنتی جنتی‘‘ بچے بچے کے رگوں میں بسا دیا الحمدللہ اسی طرح وقت کا تقاضا تھا ایک ایسا شعبہ ہونا چاہیے جس میں کتابوں پر کام ہو، کیونکہ کتابوں پر عصر حاضر میں بد مذہب کے حواشی آچکے تھے، جس سے سنیت کا بہت زیادہ نقصان ہوا، اور اہل سنت کی کتب ضائع ہو رہی تھی، تو امیر اہلسنت نے ایک شعبہ قائم کر دیا جو خواص و عوام کے بے حد مفید ہیں بنام *المدینۃ العلمیہ* الحمدللہ،،
بے روزگاروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے یتیم و مسکین و غریب روزی سے تنگ آچکے ہیں وقت کا تقاضا تھا کہ ایک ایسا شعبہ ہونا چاہیے جو امت کے لیے بے حد مفید ہے تو امیر اہلسنت نے ایک شعبہ قائم کیا بنام ایف جی آر ایف(FGRF) ۔ 
لوگوں کا زیادہ رجحان دنیاوی تعلیم کی جانب ہے، لوگ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے حصول کے لیے اسکول بھیجتے ہیں، مگر وہ بچے دین سے نا آشنا ہوتے ہیں، کیونکہ دینی تعلیم ہوتی نہیں ہے، تو وقت کا تقاضا تھا کہ ایک ایسا شعبہ ہونا چاہیے جس دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ہو، تو امیر اہلسنت نے ایک شعبہ قائم کیا بنام *دار المدینہ* جس میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے ،الحمدللہ ۔۔ اب ظاہر ہے سب کا تعارف کرنا ممکن نہیں۔ تحریر بہت طویل ہو جائے گی جس کے لیے ایک کتاب چاہیے اس چھوٹے سے مضمون میں سما جانا۔ کیسے ممکن ہے؟۔ 
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ میرے شیخ طریقت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی رضوی دامت برکاتہم العالیہ پر کروڑوں کروڑوں نور کی برسات ہو ۔آخر میں اشعار کہہ کر اپنی بات ختم چاہتا ہوں 
مسلک کا تو امام الیاس قادری تدبیر تیری تام ہے ، الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالَم پہ آشکار یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری


ایک تبصرہ شائع کریں

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.
NextGen Digital واٹس ایپ چیٹ پر آپ کو خوش آمدید
السلام علیکم ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہئں؟?
Type here...