گمراہ کن پیروں کی چند نشانیاں
گمراہ اور شیعہ پیروں کی کچھ علامتیں یہ بھی ہیں۔ اگر یہ علامات کسی پیر میں نظر آئیں تو اس سے تعویذ نہ لیں، بلکہ اس پیر کو خود علمائے اہلِ سنت سے عقیدے کا تعویذ لے کر دیں، تاکہ وہ خود بھی صحت مند ہو جائے اور اپنی بدعقیدگی سے لوگوں کو بیمار بھی نہ کر سکے۔
پہلی علامت
معاذ اللہ! یہ کہتا نظر آئے گا کہ صحابہ میں کچھ گڑبڑ ہے۔ ہر مرید ایسے کو گھر سے باہر پھینک کر بولے کہ تجھ میں گڑبڑ ہے، صحابہ میں نہیں۔ اس کی مریدی چھوڑ کر صحابہ کے مرید بن جاؤ!
دوسری علامت
ایسا ناصبی پیر جو اہلِ بیت سے دشمنی کرتا ہوگا، یزید کی تعریف کرتا ہوگا، یا پھر حضرت علی و حسنینِ کریمین سے عداوت رکھتا ہوگا، اسے بھی گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالو! اور کہو کہ تو شیطان کا مرید ہے۔ ہمارا سلسلہ اہلِ بیت سے ملتا ہے، کسی مروان و یزید سے نہیں۔
تیسری علامت
ایسا پیر جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پہلا نمبر بتائے اور پہلا خلیفہ مانتا ہو، اسے بھی سنی گھر میں گھسنے نہ دیں، کیونکہ یہ شخص سنی نہیں، بلکہ شیعہ ہے۔ سنی مرید گھر سے باہر نکالتے ہوئے اس شیعہ سے کہے کہ ہم مولیٰ علی، غوثِ اعظم، خواجہ غریب نواز اور دیگر بڑے بزرگوں کے عقیدے والے ہیں۔
سارے صحابہ و اہلِ بیت، بلکہ سارے اولیاء کا جو عقیدہ ہے، وہی ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد افضل البشر صدیقِ اکبر کی ذات ہے۔
سارے صحابہ و اہلِ بیت، بلکہ سارے اولیاء کا جو عقیدہ ہے، وہی ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد افضل البشر صدیقِ اکبر کی ذات ہے۔
چوتھی علامت
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی گستاخی یا تاریخی واقعات کی وجہ سے صحابہ کو برا بھلا کہتا ہوگا، اس سے بھی مرید ہونا اور تعویذ لینا حرام اور اشد حرام ہے۔ کیونکہ ہر صحابی جنتی ہے اور ان کا گستاخ دوزخی ہے۔
صحابہ کے آپسی معاملات کو سپردِ الٰہی کرتے ہوئے ہم صرف ان کی نسبتِ صحابیت کو سب سے بڑی نسبت سمجھتے ہیں۔ ہزاروں حدیثی و تاریخی کتب کے حوالہ جات بس ایک آیتِ قرآنی کے سامنے ہیچ ہیں:
صحابہ کے آپسی معاملات کو سپردِ الٰہی کرتے ہوئے ہم صرف ان کی نسبتِ صحابیت کو سب سے بڑی نسبت سمجھتے ہیں۔ ہزاروں حدیثی و تاریخی کتب کے حوالہ جات بس ایک آیتِ قرآنی کے سامنے ہیچ ہیں:
رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
ترجمہ: اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
حق بدستِ حیدرِ کرار، مگر معاویہ بھی ہمارے سردار، طعن ان پر کارِ فجار۔
نوٹ: اس تحریر میں نہ تو کسی کا نام لیا گیا ہے، نہ ہی کسی کو ذاتی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ اس میں وہی عقائد بیان کیے گئے ہیں جو صدیوں سے بزرگانِ دین کے عقیدے ہیں۔
میں آئینہ ہوں، دکھاؤں گا داغ چہرے کے
جسے خراب لگے، سامنے سے ہٹ جائے
جسے خراب لگے، سامنے سے ہٹ جائے