نجم اور ناؤ: صحابہ و اہل بیت کا مقام | احادیث کی روشنی میں۔

جانیے صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہل سنت والجماعت کا عقیدہ۔ احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں نجم اور ناؤ کی خوبصورت مثال اور اع
نجم اور ناؤ: صحابہ و اہل بیت کا مقام | احادیث کی روشنی میں۔
✍️ قلمکار مولانا عمران رضا عطاری مدنی بنارسی 📝 موضوع نجم اور ناؤ: صحابہ و اہل بیت 🏢 ادارہ المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی انڈیا نجم اور ناؤ؛ صحابہ و اہل بیت بعض شرپسند عناصر امتِ مسلمہ میں اختلاف پیدا کرنے کے لیے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کو الگ الگ گروہوں کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں ہی اسلام کے وہ مقدس ستون ہیں جنہیں بارگاہِ نبوی ﷺ سے عزت، شرف اور عظمت عطا ہوئی۔ صحابۂ کرام ہوں یا اہلِ بیتِ اطہار، سب کی بنیاد اور پہچان نسبتِ رسول ﷺ ہے۔ اگر یہ نسبت ہٹا دی جائے تو نہ کوئی صحابی اپنی صحابیت کے مقام پر باقی رہتا ہے اور نہ اہلِ بیت اپنی فضیلت کے اس مقام پر جس سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔ اسلامی عقیدہ یہی ہے کہ دونوں عظیم طبقے قابلِ احترام، واجبُ التعظیم اور اہلِ محبت ہیں۔ خود نبیِ کریم ﷺ نے دونوں کی محبت، ادب اور اتباع کی تعلیم دی ہے اور اسی کو نجات و فلاح کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ لہٰذا اہلِ سنت والجماعت کا متوازن اور درست عقیدہ یہی ہے کہ ہم صحابۂ کرام سے بھی محبت رکھتے ہیں اور اہلِ بیتِ اطہار سے بھی عقیدت رکھت…

ایک تبصرہ شائع کریں