مسئلہ باغ فدک اور موقف اہل سنت | حقائق اور دلائل

جانئے مسئلہ باغ فدک پر اہل سنت کا مستند اور مدلل موقف۔ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا فیصلہ ذاتی رائے نہیں بلکہ فرمانِ نبوی "نحن معاشر الانبیاء لا نورث" کی اطا
مسئلہ باغ فدک اور موقف اہل سنت | حقائق اور دلائل
رقم طراز: محمد بلال قادری (متعلم: جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور) مسئلۂ باغ فدک اور مذہب اہل سنت معزز قارئین! پیارے آقا ﷺ کے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی شان بڑی عظیم و برتر ہے صحابیِ رسول ہونا ایک بڑے ہی اعزاز کی بات ہے کوئی ولی کتنی ہی نیکیاں کیوں نہ کر لے، کسی صحابی کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا ، صحابہ میں ایک ذات حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بھی ہے، جو کہ تمام انبیاء کے بعد افضل البشر ہیں ،جن کی شان میں قرآن کریم میں کئی آیات موجود ہیں، مگر کچھ بدنامِ زمانہ روافض، آپ کی شان کو مطعون کرتے اور آپ کی عظمت کو گھٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتے ،لہذا آپ کی ذات کو مطعون کرنے کے لیے ایک مسئلہ "باغ فدک" لاتے ہیں،اور دعوی کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر ظلم و ستم کیا اور آپ کا حق دبایا ، آئیے! ہم باغ فدک کے بارے میں جانتے ہیں کہ ان کی اس بات کی اصل اور حقیقت کیا ہے ؟ باغ فدک کیا ہے اور کہاں ہے-؟ فَدَک(دال اور فاء کے فتح کے ساتھ) خیبر سے آگے تقریباً ٣٠ میل دور واقع ہے، یہ ایک ایسی زمین تھی جس میں کثیر باغات تھے، جو کفار نے مغلو…

ایک تبصرہ شائع کریں