تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار مؤلف عمران رضا عطاری مدنی بنارس
تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار
مؤلف عمران رضا عطاری مدنی بنارس
مولانا فرحان المصطفٰے نظامی مدنی
شعبہ اختصاص فی الحدیث جامعۃ المدینہ ناگپور
تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار مؤلف عمران رضا عطاری مدنی بنارس
تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار مؤلف : عمران رضا عطاری مدنی (بنارس) ✍🏻 مولانا فرحان المصطفٰے نظامی مدنی شعبہ اختصاص فی الحدیث جامعۃ المدینہ ناگپور علم دوست افراد کی پہلی پسند ثابت ہونے والا عظیم شاہکار "تذکرۃ المصنفین" مطالعہ کی میزپر ہے ،جو اپنی گونا گوں خصوصیات کے ساتھ منفرد شناخت کا حامل ہے گویا درس و تدریس اور مطالعہ کے شائقین کے لیے نوید صبح لے کر نمودار ہوا ہے، چوں کہ قاری کے لیے کسی کتاب یا صاحب کتاب سے متعارف ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کتاب کے مضمون سے واقفیت ضروری ہے،بایں طور کہ قاری جس کتاب کو پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے اگر اس کتاب کے موضوعات اور مصنف کے حالات سے واقف ہو کر استفادہ کرےگا تو دلچسپی برقرا رہے گی اور اجنبیت کا شائبہ بھی نہیں ہوگا، مزید یہ کہ صاحبِ کتاب کے بارے میں جاننے سے ہمیں ان کا عقیدہ ،مسلک، طرز تعلیم و تعلم ،طریقۂ عبادت و ریاضت کا پتا چلے گا جس سے ہمارے دل میں ان کے لیے محبت پیدا ہوگی اور اور کتاب و صاحب کتاب کی برکتیں زندگی کا حصہ بنیں گی ۔ عرصہ دراز سے صاحبان درس و تدریس اس سوال کا جواب تلاش رہے تھے اور بڑی شدت سے اس امرکی ضرورت بھی محسو…